We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jinhein Khalq Kehti Hai Mustafa

Hakeem ul Umat Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi

جنہیں خلق کہتی ہے مصطفیٰ میرا دِل اُنہیں پہ نثار ہے مرے قلب میں ہیں وہ جلوہ گر کہ مدینہ جن کا دِیار ہے



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


ہے جہاں میں جنکی چمک دَمک ہے چمن میں جنکی چہل پہل وہ ہی اِک مدینہ کے چاند ہیں سب انہیں کے دَم کی بہار ہے


وہ جھلک دِکھا کے چلے گئے میرے دل کا چین بھی لے گئے میری رُوح ساتھ نہ کیوں گئی مجھے اب تو زندگی بار ہے


وہی موت ہے وہی زندگی جو خدا نصیب کرے مجھے کہ مرے تو ان ہی کے نام پر جو جئے تو ان پہ نثار ہے


وہ ہے آنکھ جس کے یہ نور ہیں وہ ہے دل یہ جس کے سرور ہیں وہ ہی تن ہے جس کی یہ روح ہیں وہ ہے جاںجو اُن پہ نثار ہے


جوکرم سے اپنے شہِ اُمم رکھیں مجھ غریب کے گھر قدم مرے شاہ کی نہ ہو شان کم کہ گدا پر ان کا تو پیار ہے


وَلے اس غریب کا خُم کدہ بنے رشکِ خلد بریں شہا کرے ناز اپنے نصیب پر بنے شاہ وہ جو گنوار ہے


دَمِ نزع سالکِؔ بے نوا کو دِکھانا شکلِ خدا نما کہ قدم پہ آپ کے نکلے دَم بس اسی پہ دَارو مدار ہے

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah