Aesa Koi Mehram Nahi

ایسا کوئی محرم نہیں پہنچائے جو پیغامِ غم تو ہی کرم کردے تجھے شاہِ مدینہ کی قسم



ہو جب کبھی تیرا گزر بادِ صبا سوئے حرم پہنچا مری تسلیم اس جا ہیں جہاں خیر الامم



اِنْ نِّلْتِ یَا رِیْحَ الصَّبَا یَوْمًا اِلٰیٓ اَرْضِ الْحَرَم بَلِّغْ سَلَامِیْ رَوْضَۃً فِیْھَا النَّبِیُّ الْمُحْتَشَم



میں دُوں تجھے ان کا پتہ گر نہ تو پہچانے صبا حق نے انہی کے واسطے پیدا کیے اَرض و سما




Get it on Google Play



رخسار سورج کی طرح ہے چہرہ ان کا چاند سا ہے ذات عالم کی َپنہ اور ہاتھ دریا جود کا



مَنْ وَّجْھُہٗ شَمْسُ الضُّحٰی مَنْ خَدُّہٗ بَدْرُالدُّجٰی مَنْ ذَا تُہٗ نُوْرُ الْھُدٰی مَنْ کَفُّہٗ بَحْرُ الْھِمَمْ



حق نے انہیں رحمت کہا اور شافعِ عصیاں کیا رتبہ میں وہ سب سے سوا ہیں ختم ان سے انبیا



وہ مَہبِطِ قران ہیں ناسخ ہے جو اَدیان کا پہنچا جو یہ حکم خدا سارے صحیفے تھے فنا



قُرْاٰ نُہٗ بُرْہَانُنَا نَسْخًا لِّاَدْیَانٍ مَّضَتْ اِذْ جَائَ نَا اَحْکَامُہٗ لِکُلِّ الصُّحُفِ صَارَ الْعَدَم



یوں تو خلیلِ کبریا اور اَنبیائِ باصفا مخلوق کے ہیں پیشوا سب کو بڑا رُتبہ ملا



لیکن ہیں ان سب سے سوا دُرِّیتیمِ آمنہ وہ ہی جنہیں کہتے ہیں سب مشکل کشا حاجت رَوا



یَا مُصْطَفٰی یَا مُجْتَبٰی اِرْحَمْ عَلٰی عِصْیَانِنَا مَجْبُوْرَۃٌ اَعْمَالُنَا طَمَعْنًا وَّ ذَنْبًا وَّ الظُّلَمِ



اے ماہِ خوبانِ جہاں اے اِفتخارِ مرسلیں گو جلوہ گر آخر ہوئے لیکن ہو فخر الاولیں



فرقت کے یہ رَنج و عنا اب ہوگئے حد سے سوا اس ہجر کی تلوار نے قلب و جگر زخمی کیا



وہ لوگ خوش تقدیر ہیں اور بخت ہے ان کا رَسا رہتے ہیں جو اس شہر میں جس میں کہ تم ہو خسروا



سب اَولین و آخریں تارے ہیں تم مہر مبیں یہ جگمگائے رات بھر چمکے جو تم کوئی نہیں



اَکْبَادُنَا مَجْرُوْحَۃٌ مِّنْ سَیْفِ ہِجْرِ الْمُصْطَفٰی طُوْبٰی لِاَھْلِ بَلْدَۃٍ فِیْھَا النَّبِیُّ الْمُحْتَشَم



اے دو جہاں پر رحمِ حق تم ہو شفیع المجرمیں ہے آپ ہی کا آسرا جب بولیں نَفْسِیْ مرسلیں



اس بیکسی کے وقت میں جب کوئی بھی اپنا نہیں ہم بیکسوں پر ہو نظر اے رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن



یَا رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ اَنْتَ شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْں اَکْرِمْ لَنَا یَوْمَ الْحَزِیْنِ فَضْلًا وَّ جُوْدًا وَّ الْکَرَم



اس سالکِؔ بدکار کا گو حشر میں کوئی نہیں لیکن اُسے کیا خوف ہو جب آپ ہیں اس کے ُمعیں



مجرم ہوں میں غفار رب اور تم شَفِیْعُ الْمُذْ نِبِیْں پھر کیوں کہوں بیکس ہوں یَا رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْں



یَا رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْں اَدْ رِکْ لِزَیْنِ الْعَابِدِیْں مَحْبُوْسُ اَیدِی الظَّالِمِیْنَ فِیْ مَرْکَبٍ وَّالْمُزْدَحِم

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah