We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hai Wadi-e-Batha Ki Faza Aur Tarah KiVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

ہے وادیِ بطحا کی فضا اور طرح کی چلتی ہے مدینے میں ہوا اور طرح کی


ہر بات کہی جاتی ہے اشکوں کی زباں میں ہوتی ہے مواجہ میں دعا اور طرح کی


اے سائلو! یہ رحمتِ کونین کا در ہے ہوتی ہے یہاں بھیک عطا اور طرح کی


اے کاش ہو ایسی مرے افکار میں جدت ہر روز کروں مدح و ثنا اور طرح کی


طاری ہے دل و جاں پہ عجب بسط کا عالم لائی ہے خبر بادِ صبا اور طرح کی


جس شان سے چاہیں جسے سرکار نوازیں ہر کعب کی خاطر ہے ردا اور طرح کی


دیتا ہے سبق اَشْہَدُ وَ اسہد کا تفاوت ہوتی ہے مقرب کی خطا اور طرح کی



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


نازک ہے مزاج اس کا بہت نظم و غزل سے ہے نعتِ نبیﷺ صنفِ ذرا اور طرح کی


شہزاد کو ہو جائے عطا رنگِ اویسی عشاق میں ہو میری وفا اور طرح کی

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah