We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ghatayein Gham Ki ChaiNot Verified

Muhammad Binyamin Shakir Attari

گھٹائیں غم کی چھائیں دل پریشاں یا رسول اللہ ﷺ تُمہی ہومیرے درددکھ کا درماں یا رسول اللہ ﷺ


نسیمِ طیبہ سے کہہ دودل مضطر کو جھونکا دے بنے شامِ اَلَم صبح بہاراں یا رسول االلہ ﷺ


مناظر بے وفا دُنیا کے ہوں سب دور نظروں سے تصور میں رہیں طیبہ کی گلیاں یا رسول اللہ ﷺ


نہ مجھ کو آزما دنیا کا مال و زر عطا کرکے عطا کراپنا غم اور چشم گریاں یا رسول اللہ ﷺ


ترے دیدار کا طالب لگاۓ آس بیٹھا ہوں خدارا اب دکھا دو روۓ تاباں یا رسول اللہ ﷺ



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


میرا سینہ مدینہ ہو مدینہ میرا سینہ ہو رہے سینے میں تیرا درد پنہاں یارسول اللہ


مجھے ہریالے گنبد کے تلے قدموں میں موت آۓ سلامت لے کےجاؤں دین وایماں یارسول اللہ ﷺ


نہیں حُسنِ عمل کوئی مرے اعمال نامے میں تری رحمت مری بخشش کا ساماں یا رسول اللہ ﷺ


پڑوسی خلد میں عطارؔ کو اپنا بنا لیجۓ جہاں ہیں اتنے احساں اور احساں یارسول اللہ ﷺ


Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah