اللہ اللہ تیرا دربار رسول عربی ﷺ تیرادربار کرم بار رسول عربی ﷺ
بےکسوں کے ہومددگار رسول عربی ﷺ کاش! طیبہ کا حسیں گلزار رسول عربی ﷺ
کوئی خالی نہ گیا آپ کے در سے آقا ﷺ ہے سخی آپ کا دربار رسول عربی ﷺ
کوئی دولت کوئی شہرت کوئی ثروت چاہے میں فقط تیرا طلبگار رسول عربی ﷺ
سُنتوں کا ہو عطا درد مسلمانوں کو دور فیشن کی ہوبھرمار رسول عربی ﷺ
میرا سینہ تیری سنت کا مدینہ بن جاۓ سنتوں کا کروں پرچار رسول عربی ﷺ
جامِ دیدار پلا دو میرے ساقی ﷺ اب تو آنکھ ہے کب سے طلبگار رسول عربی ﷺ
اب تو عطارؔ پہ سرکار ہو نظر رحمت المدد یا شَہہِ ابرار رسول اللہ ﷺ