Zarre Zarre Pe Chhaya Hua Noor Hai

ذرے ذرے پہ چھایا ہوا نورہے میرےمیٹھے مدینے کی کیا بات ہے نور سےسب فضا اس کی معمور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے



نور پھولوں میں ہےنور کلیوں میں ہےنور بازارمیں نور گلیوں میں ہے دشت وکہسارپرنورہی مورہےمیرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے



ہرطرف رحمتوں کی ہےچھائی گھٹا مہکی مہکی ہے کیا خوب مدنی فضا ذرے ذرے پہ قرباں یہاں طور ہے میرےمیٹھے مدینے کی کیا بات ہے




Get it on Google Play



باغ طیبہ میں رہتی ہے ہردم بہار آکے دیکھو یہاں کا سماں خوشگوار سب فضا اس کی خوشبو سے معمور ہے میرےمیٹھے مدینے کی کیا بات ہے



خاکِ طیبہ میں رکھی ہے رب نے شفا ساری بیماریوں کی ہے اس میں دوا اس کی برکت سے ہراک مرض دور ہے میرےمیٹھے مدینے کی کیا بات ہے



آس مجھ کو تمہارے کرم کی شہاﷺ بھیک دےدے مجھے اپنے غم کی شہاﷺ کہہ دو مجھ کو تری عرض منظور ہے میرےمیٹھے مدینے کی کیا بات ہے



پھرمدینے کا رنگین گلزار ہودرپہ حاضر تیرے سگِ عطارؔ ہو اس کا نامہ گناہوں سے بھرپور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah