Muhabat Main Apni Guma Ya Ilahi

محبت میں اپنی گھما یا الہی نہ پاؤں میں اپنا پتہ یا الہی رہوں مست بے-خود میں تیری وِلا میں پِلا جام ایسا پلا یا الہٰی




Get it on Google Play



میں بیکار باتوں سے بچ کر ہمیشہ کروں تیری حمد وثنا یا الہٰی مرے اشک بہتے رہیں کاش!ہر دم تیرے خوف سے یا خدا یا الہٰی



تیرے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ میں تھر تھر رہوں کانپتا یا الہٰی میرے دل سے دنیا کی الفت مٹا دے مجھے اپنا عاشق بنا یا الہٰی



تو اپنی ولایت کی خیرات دے دے میرے غوث کا واسطہ یا الہٰی گناہوں نے میری کمر توڑ ڈالی میرا حشر میں ہوگا کیا یا الہٰی



بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ گناہوں سے ہر دم بچا یا الہٰی عطا کر دے اخلاص کی مجھ کو دولت نہ نزدیک آۓ ریا یا الہٰی



نہ ہوں اشک برباد دنیا کے غم میں محمد ﷺ کے غم میں رلا یا الہٰی میں یادِ نبی ﷺ میں رہوں گم ہمیشہ مجھے اُن کے غم میں گما یا الہٰی



میرا ہر عمل بس تیرے واسطے ہو کر اخلاص ایسا عطا یا الہٰی مسلماں ہے عطارؔ تیری عطا سے ہو ایمان پہ خاتمہ یا الہٰی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah