Amal Ka Jazba Ho Ata Ya Ilahi

عمل کا ہو جذبہ عطا یا الہٰی گناہوں سے مجھ کو بچا یا لہٰی



میں پانچوں نمازیں پڑھوں با جماعت ہو تو فیق ایسی عطا یا لہٰی



پڑھوں سنتِ قَبٗلِیہَ وقت ہی پر ہوں سارے نوافل ادا یا لہٰی



دے شوقِ تلاوت دے ذوق عبادت رہوں با وضو میں سدا یا لہٰی



ہمیشہ نگاہوں کو اپنی جھکا کر کروں خاشعانہ دعا یا لہٰی



ہو اخلاق اچھا ہو کردار ستھرا مجھے متقی تو بنا یا لہٰی



میں مٹی کے سادہ سے برتن میں کھاؤں چٹائی کا ہو بسترا یا الہٰی




Get it on Google Play



میں نیچی نگاہیں رکھوں کاش! ہر دم عطا کردے شرم و حیا یا الہٰی



ہمیشہ کروں کاش پردے پہ پردہ تو پیکر حیا کا بنا یا الہٰی



لباس سنتوں سے مزین رہے اور عمامہ ہو سر پہ سجا یا الہٰی



ہر اک مدنی انعام عطارؔ پاۓ کرم کر پۓ مصطفیٰ ﷺ یا الہٰی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah