سب پکارو جھوم کر میٹھا مدینہ مرحبا جھوم کرلب چُوم کرمیٹھا مدینہ مرحبا
ڈوبا رہتا ہے مدینہ روشنی میں ہرگھڑی رات ہویا ہو سحر میٹھا مدینہ مرحبا
نور برساتے منارے سبز گنبد کی بہار دل ہو روشن دیکھ کرمیٹھا مدینہ مرحبا
جانتے ہو سبز گنبد کیوں ہےاتنا پُرکشش اس میں ہےآقا ﷺ کاگھر میٹھا مدینہ مرحبا
جبکہ چلتی ہے صبا آقاﷺ کا روضہ چوم کر جھوم اٹھتے ہیں شجر میٹھا مدینہ مرحبا
پھول توپھرپھول ہیں کانٹے بھی اس کے حسن میں خوب سے ہیں خوب تر میٹھا مدینہ مرحبا
ہم کو پیارا ہے مدینہ اس لیے کہ رہتے ہیں اس میں شاہ بحروبرﷺ میٹھا مدینہ مرحبا
نور کی برسے پھوار اس میں رہے ہردم بہار خوبصورت ہے نگر میٹھا مدینہ مرحبا
ہجرِ طیبہ میں تڑپتے ہیں جو یارب! ان کا بھی ہو مدینے کا سفر میٹھا مدینہ مرحبا
یارسول اللہﷺ کہتے ہی ٹلیں گی مشکلیں غمزدوں آؤ ادھر میٹھا مدینہ مرحبا
رات روشن دن منور سب سماں پرنور ہے دیکھ لو اہلِ نظر میٹھا مدینہ مرحبا
جھوم کرتارے کریں دیدار طیبہ روز اور ہوں فدا شمس وقمر میٹھا مدینہ مرحبا
جو مدینے آگیا عطارؔ آکر مَر گیا وہ بڑا ہے بختور میٹھا مدینہ مرحبا