Aisa Lagta Hai Madine

ایسا لگتا ہے مدینے جلد وہ بلوائیں گے جائیں گے جاکر انہیں زخمِ جگر دکھلائیں گے



وہ اگر چاہیں گے تو ایسی نظرفرمائیں گے خوب روئیں گے پچھاڑوں پرپچھاڑیں کھائیں گے



موت اب تو گنبدِ خضریٰ کےساۓ میں مِلے کب تک آقاﷺ دربدرکی ٹھوکریں ہم کھائیں گے



اے خوشا! تقدیر سے گر ہم کو منظوری مِلی رکھ کے سر دہلیز پر سرکارﷺ کی مرجائیں گے



روتے روتے گرپڑیں گے اُن کے قدموں میں وہاں روزِ محشر شافعِ محشرﷺ نظر جب آئیں گے




Get it on Google Play



خلد میں ہوگا ہمارا داخلہ اس شان سے یارسول اللہﷺ کانعرہ لگاتے جائیں گے



حشر میں کیسے سنبھالوں گا میں اپنےآپ کو آ میرے عطارؔ آ! وہ جب وہاں فرمائیں گے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah