مرے تم خواب میں آؤ مِرے گھر روشنی ہوگی مِری قسمت جگا جاؤ عِنایت یہ بڑی ہوگی
مدینے مجھ کو آنا غمِ فرقت مِٹانا ہے کب آقاۓ مدینہﷺ درپہ میری حاضری ہوگی
شہنشاہِ مدینہ ﷺ دو تڑپنے کا قرینہ دو وہ آنکھ آقا ﷺ عنایت ہوکہ جو اشکوں بھری ہوگی
مجھے گر دید ہوجاۓ تو میری عید ہوجاۓ تِرا دیدار جب ہوگا مجھے حاصل خوشی ہوگی
تڑپ کر غم کے مارو تم پکارو یا رسول اللہ ﷺ تمہاری ہر مُصیبت دیکھنا دَم میں ٹَلی ہوگی
سرِ محشر وہ جس دم جلوۃ زَیبا دِکھائیں گے تو ہر سو مرحبا یا مصطفےٰﷺ کی دھوم مچی ہوگی
مجھے جلوہ دِکھا دینا مجھے کلمہ پڑھا دینا اَجَل جس وقت سرپر یا نبی ﷺ میرےکھڑی ہوگی
مِرے مرقد میں جب عطارؔ وہ تشریف لائیں گے لبوں پہ نعتِ شاہ انبیاءﷺ اُس دم سجی ہوگی