گننناہوں سے مجھ کو بچا یا الہٰی بری عادتیں بھی چھڑا یا الہٰی
خطاؤں کو میری مٹا یا الہٰی مجھے نیک خصلت بنا یا الہٰی
تجھے واسطہ سارے نبیوں کا مولیٰ مِری بخش دے ہر خطا یا الہٰی
میں عشقِ نبی ﷺ میں رہوں گم ہمیشہ تو دیوانہ ایسا بنا یا الہٰی
دکھا ہر برس تو حرم کی فضائیں تو مکہ مدینہ دکھا یا الہٰی
جو روتے ہیں ہجر مدینہ میں ان کو مدینے کی گلیاں دکھا یا الہٰی
مجھے سُنیت پر تو دے استقامت پۓ شاہِ احمد رضا یا الہٰی
تو انگریزی فیشن سے ہر دم بچا کر مجھے سنتوں پہ چلا یا الہٰی
سدا پیر ومرشد رہیں مجھ سے راضی کبھی بھی نہ ہوں یہ خفا یا الہٰی
بنا دے مجھے ایک در کا بنادے میں ہر دم رہوں باوفا یا الہٰی
مجھے مال و دولت کی آفت نے گھیرا بچا یا الہٰی بچا یا الہٰی
نہ دے جاہ و حشمت، نہ دولت کی کثرت گداۓ مدینہ بنا یا الہٰی
یہ دل گور تیرہ سے گھبرا رہا ہے پۓ مصطفیٰ ﷺ جگمگا یا الہٰی
عطارؔ کو چشمِ نم دے کے ہر دم مدینے کے غم میں رلا یا الہٰی