دل جھوم اُٹھااورچلنےلگی رحمت کی ہوا،سبحان اللہ مائل بہ کرم، وہ آہی گۓ،جب یادکیا،سبحان اللہ
نادرا کی بخشش کا ساماں،ہرغم کی دوا،دکھ کادرماں اس چشمِ کرم کی اک جنبش اے صلی علی،سبحان اللہ
اپنوں کے لۓبھی رحمت کُل غیروں کےلۓہادئ سُبل ہے نور مجسم کی پیاری ہرایک ادا، سبحان االلہ
جب کثرتِ غم سےگھبرا کر ہم سوۓمدینہ تکتےہیں فریاد سے پہلے سنتے ہیں سرکار،صدا، سبحان اللہ
ہم ایسے نکموں پر ان کی ہے کتنی عنایت روزافزوں ہر حال میں ہیں ہم محوِ خطا وہ محوِ عطا، سبحان اللہ
یہ اوج و شرف افلاک ہدف حیران ہیں سب اسلاف و خلف قوسین کا وہ قُربِ کامل، یہ اوجِ دنیٰ،سبحان اللہ
سرکار کے درپر اے خالد تکراردعاکا ذکر ہی کیا اللہ غنی اس درپہ دعا ہے قصد دعا، سبحان اللہ