We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Chodhvin Ka Chand HaiNot Verified

Jamil ur Rehman Qadri

چودھویں کا چاند ہے رُوئے حبیب اور ہلالِ عید اَبروئے حبیب



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


جان کو قرباں کروں مثل چکور خواب میں دیکھوں اگر رُوئے حبیب


عرض کرنا بے کلی میری صبا ہو گزر تیرا اگر سوئے حبیب


زاہدو ہے فکر تم کو خلد کی ہم کو پہنچائے خدا کوئے حبیب


جو فنا ہیں عشقِ مولیٰ میں اُنہیں آتی ہے طیبہ سے خوشبوئے حبیب


وہ مَدینے سے اُٹھی کالی گھٹا وہ کھلے پرنور گیسوئے حبیب


بار بار آتے تھے جبریل امیں اس قدر مرغوب تھا کوئے حبیب


عشق میں پاسِ شریعت ہو ضرور عاشقو یہ ہے ترازوئے حبیب


دشمنوں کو ظلم کے بدلے دُعا میں ترے قربان اے خوئے حبیب


اس کو شیروں پر شرف حاصل ہوا جو بنا ادنیٰ سگ کوئے حبیب


ڈھونڈتے ہیں سب رضا مندیِ حق حق تعالیٰ ہے رضا جوئے حبیب


سب نظر رکھتے ہیں خالق کی طرف اور خالق کی نظر سوئے حبیب


حضرتِ خالد کا ہے یہ تجرِبہ جنگ میں کام آتے ہیں موئے حبیب


اپنے اُوپر بار عالم کا لیا مرحبا اے زَورِ بازوئے حبیب


اے جمیلؔ قادری ہشیار ہو موت ہے نزدیک چل سوئے حبیب

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah