We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aesa Koi Mehboob Na Hoga Na Kahin HaiNot Verified

Muhammad Azam Chishti

ایسا کوئی محبوب نہ ہوگا نہ کہیں ہے بیٹھا ہے چٹائی پہ مگر عرش نشیں ہے


ملتا نہیں کیا کیا دو جہاں کو ترے در سے اک لفظ نہیں ہے کہ ترے لب پہ نہیں ہے


تو چاہے تو ہر شب ہو مثال شبِ اسریٰ تیرے لئے دو چار قدم عرش بریں ہے


ہر اک کو میسر کہاں اُس در کی غلامی اُس در کا تو دربان بھی جبریلِ امیں ہے



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


رکتے ہیں یہاں آکے قدم اہل نظر کے اس کوچے سے آگے نہ زماں ہے نہ زمیں ہے


اے شاہِ زمن اب تو زیارت کا شرف دے بے چین ہیں آنکھیں مری بے تاب جبیں ہے


دل گریہ کناں اور نظر سوئے مدینہ اعظم ترا انداز طلب کتنا حسیں ہے

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah