We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

بہتری جس پہ کرے فخر وہ بہتر صدیق سروَری جس پہ کرے ناز وہ سروَر صدیق


چمنستانِ نبوت کی بہارِ اَول گلشنِ دیں کے بنے پہلے گلِ تر صدیق


بے ُگماں شمعِ نبوت کے ہیں آئینہ چار یعنی عثمان و عمر حیدر و اَکبر صدیق


سارے اَ صحابِ نبی تارے ہیں اُمت کے لیے اِن ستاروں میں بنے مہرِ منور صدیق


ثَانِیَ اثْنَیْن ہیں بوبکر خدا میرا گواہ حق مقدم کرے پھر کیوں ہوں مؤخر صدیق


زِیست میں موت میں اور قبر میں ثانی ہی رہے ثَانِیَ اثْنَیْن کے اس طرح ہیں مظہر صدیق


وَ الَّذِیْنَ مَعَہٗ کے ہیں یہ فردِ کامل حشر تک پائے نبی پر ہیں دھرے سر صدیق


ان کے مَداح نبی ان کا ثنا گو اللہ حق ابوالفضل کہے اور پیمبر صدیق


بال بچوں کے لیے گھر میں خدا کو چھوڑیں مصطفیٰ پر کریں گھر بار نچھاور صدیق


ایک گھر بار تو کیا غار میں جاں بھی دیدیں سانپ ڈستا رہے لیکن نہ ہوں مضطر صدیق


کہیں گر توں کو سنبھالیں کہیں رُوٹھوں کومنائیں کھودیں اِلحاد کی جڑ بعدِ پیمبر صدیق



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


علم میں زہد میں بے شُبْہَہ تو سب سے بڑھ کر کہ ِامامت سے تری کھل گئے جوہر صدیق


اس اِمامت سے ُکھلا تم ہو اِمامِ اَکبر تھی یہ ہی رَمزِ نبی کہتے ہیں حیدر صدیق


تو ہے آزاد سقر سے ترے بندے آزاد ہے یہ سالکؔ بھی ترا بندۂ بے زَر صدیق

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah