We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ya Ilahi Mujhe Mere Shar Se BachaVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

یا الہی مجھے میرے شر سے بچا مجھ کو ابلیس کے ہر اثر سے بچا


اپنی رحمت کے سائے میں محفوظ رکھ فتنہِ زن سے، تعظیم زر سے بچا


مجھ کو اپنی اطاعت کی توفیق دے دین و دنیا میں خوف و خطر سے بچا


جس پہ چل کر خسارہ اٹھانا پڑے مجھ کو ایسی ہر اک رہگزر سے بچا


دے توازن طبیعت کو ہر حال میں مجھ کو تاثیرِ ہر خشک و تر سے بچا


بخش اپنی حضوری کا مولا شرف مجھ کو غفلت پہ مبنی خبر سے بچا


جس میں پنہاں ہو تاثیرِ بغض و حسد میری ہستی کو ایسی نظر سے بچا


جس میں تیرے نبیﷺ کی محبت نہ ہو ہر مسلمان کو اس ڈگر سے بچا


ہم کو حفظِ مراتب کی توفیق دے عیب جویانِ خیر البشر سے بچا



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


پھر سے نمرودیت ہے مرے سامنے مجھ کو فرعونِ حاضر کے شر سے بچا


مجھ کو ذوقِ قناعت کی خیرات دے اپنے سائل کو غیروں کے در سے بچا


کر دے سجدہ جو تیرے سوا اور کو میرے تن کو سدا ایسے سر سے بچا


جس میں تحسین نہ ہو، جس میں تسکین نہ ہو اس سفر سے بچا، اس حضر سے بچا


یا الہی مری روح کو پاک رکھ! میرے باطن کو ہر شور و شر سے بچا


بخش عصمت کا شہزاد کو سائباں ہر گھڑی حُبِ اموال و زر سے بچا

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah