We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Teri jaanib jo dhiyaan baaqi haiVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

تیری جانب جو دھیان باقی ہے اس لئے تو جہان باقی ہے


تیری یادوں کے فیض سے مولا قلب پہ امتنان باقی ہے


اور ہر چیز کے لیے ہے فنا ایک تیری ہی شان باقی ہے


جو ترے رنگ سے ہوئے رنگین اُن کا نام و نشان باقی ہے


دم بھروں میں تری اطاعت کا جب تلک تن میں جان باقی ہے


کروٹیں لیں کئی زمانے نے پر ترا سائبان باقی ہے


بخش دے گا گناہگار کو تو یہ یقیں، یہ گمان باقی ہے


مٹ گئے نام بادشاہوں کے ذکر تیرا ہر آن باقی ہے



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


جانے شہزاد کس ادا کے طفیل یہ زمیں آسمان باقی ہے

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah