تیرے جلوے ہیں ہر جگہ ہر سو آنکھ ہو تو فقط ہے تو ہی تو
کس کلی میں نہیں ہے رنگ ترا کس چمن میں نہیں تری خوشبو
آئنہ خلد کا بنے یہ جہاں تیرے بندوں میں گر ہو تیری خو
تیری رحمت سے فیضیاب ہے وہ جس کا دل کہہ رہا ہو اللہ ھو
جذب ایسا مجھے عطا فرما! بھول جائیں مجھے یہ کاخ و کو
نَحْنُ مِنْ مُسْلِمِيْنَ اَسْلَمْنَا اِنَّکَ قُلْتَنَا فَلَا تَھِنُوا
من میں شہزاد کے ہے تیری لگن خوگرِ حمد تن کا ہے ہر مُو