We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mein Ne Kaha Tu Kon Hai?Verified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

میں نے کہا تو کون ہے؟ اُس نے کہا ربِ جہاں میں نے کہا کیا نام ہے؟ اُس نے کہا شاہِ شہاں



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


میں نے کہا رحمت تری؟ اُس نے کہا ہے بیکراں میں نے کہا قدرت تری؟ اُس نے کہا ہر دم عیاں


میں نے کہا کیا کام ہے؟ اُس نے کہا جود و کرم میں نے کہا کیا شان ہے؟ اُس نے کہا فوقِ ازگماں


میں نے کہا کیا لاؤں میں؟ اُس نے کہا بس عاجزی میں نے کہا میں کیا کروں؟ اُس نے کہا میرا بیاں


میں نے کہا تیرا پتہ؟ اُس نے کہا قلبِ حزیں میں نے کہا رختِ سفر؟ اُس نے کہا عزمِ جواں


میں نے کہا میں کیا بنوں؟ اُس نے کہا بندہ مرا میں نے کہا خدمت ہے کیا؟ اُس نے کہا آہ و فغاں


میں نے کہا سائل ہوں میں؟ اُس نے کہا کچھ مانگ لے میں نے کہا تیری رضا؟ اُس نے کہا دیدی ہے ہاں


میں نے کہا ذاتِ نبیﷺ؟ اُس نے کہا مقصودِ کُل میں نے کہا کعبہ ہے کیا؟ اُس نے کہا میرا نشاں


میں نے کہا شہزاد کا؟ اُس نے کہا سب ٹھیک ہے میں نے کہا محشر کے دن؟ اُس نے کہا دوں گا اماں

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah