We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Pathar Mein Tere Fazal Ne Paude Uga DiyeVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

پتھر میں تیرے فضل نے پودے اگا دیے تیرے کرم کی موج نے مردے جلا دیے



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


کیا کیا نوازشات ہیں تیری جہان پر بندوں پہ نعت کے خزانے لٹا دیے


پھولوں، پھلوں سے بخش دی زینت زمین کو مہر و مہ و نجوم فلک پر سجا دیے


طبع بشر کا ان سے تعلق ہے اس لیے موسم یہ سرد گرم خدا نے بنا دیے


دعوت ہے غور و فکر کی تخلیق روز و شب قدرت کے راز ارض و سما میں چھپا دیے اہل نظر کو بخش کر اپنی رضا کا شوق ان کو حصول قرب کے نسخے بتا دیے


فتح و ظفر ہے تیرے سپاہی کے سر کا تاج باطل کے تہری فوج نے چھکے چھڑا دیے


بخشا ہے تو نے نعت کا شہزاد کو ہنر تو نے ہی اس کو حمد کے مضمون سجھا دیے

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah