Meri Ya Rab Muhafizat Farma

میری یا رب ! محافظت فرما خلد اسلوب آخرت فرما




Get it on Google Play



چاہۓ حمد میں گداز اگر اہلِ حب سے مصاحیت فرما



کر ہوا سے صلاح اے دل ! تو پانیوں سے مشاورت فرما



کوئی آتا نہیں مدد کو اگر خاک سے کہہ' معاونت فرما



ربّ ارحم سے التجا ہے' معاف میری ہر ایک معصیت فرما



کر کرم اپنا' پہلے سے مضبوط دوستوں میں یگانگت فرما



یہ سب آپس میں لڑتے رہتے ہیں رہبروں میں مصالحت فرما



لفظ و معنی میں بڑھ گئی ہے خلیج ان میں پیدا مطابقت فرما



نادم آیا ہے تیرے در پہ ریاضؔ تو قبول اس کی معذرت فرما

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah