We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Har Kisi Afiyat Talab

ہر کسی عافیت طلب کی جبیھ کرے تسبیح اپنے رب کی جبیھ



تیری مدحت میں سدا مشغول مدح گویان با ادب کی جبیھ



اُس کی تمجید رہے ہر ایک حمد نسبت' ثنا لقب کی جبیھ



کرے ہر آن اس کے اسم کا ورد واصف ایسے ہو اپنے رب کی جبیھ



جبیھ والوں کو بھی نہیں معلوم آشنا تجھ سے ہے یہ کب کی جبیھ




Get it on Google Play



کیا بیاں اس کی قدرتوں کا کرے گنگ اِس باب میں ہے سب کی جبیھ



اے خدا ہے تری ہی مدحت خواں تیری محرم ہوئی ہے جب کی جبیھ



بولنا آیا اس کے بارے جب با ادب ہوگئی ہے تب کی جبیھ



ملتزم سے لگی ہے جب سے ریاضؔ ہوگئی ذاکر اور ڈھب کی جبیھ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah