We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Yaar Ko Hum Ne Ja Baja DekhaVerified

Shah Niyaz Ahmed Barelvi

یار کو ہم نے جا بجا دیکھا کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا


کہیں ممکن ہوا کہیں واجب کہیں فانی کہیں بقا دیکھا


دید اپنے کی تھی اسے خواہش آپ کو ہر طرح بنا دیکھا


صورت گل میں کھل کھلا کے ہنسا شکل بلبل میں چہچہا دیکھا


شمع ہو کر کے اور پروانہ آپ کو آپ میں جلا دیکھا



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


کر کے دعویٰ کہیں انا الحق کا بر سر دار وہ کھنچا دیکھا


تھا وہ برتر شما‌ و ما سے نیاز پھر وہی اب شما‌ و ما دیکھا


کہیں ہے بادشاہ‌ تخت نشیں کہیں کاسہ لئے گدا دیکھا


کہیں عابد بنا کہیں زاہد کہیں رندوں کا پیشوا دیکھا


کہیں وہ در لباس معشوقاں بر سر ناز اور ادا دیکھا


کہیں عاشق نیازؔ کی صورت سینۂ بریاں و دل جلا دیکھا

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah