We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Madrasay Mein Aashiqon Ke Jis Ki Bismillah HoVerified

Shah Niyaz Ahmed Barelvi

مدرسے میں عاشقوں کے جس کی بسم اللہ ہو اس کا پہلا ہی سبق یارو فنا فی اللہ ہو



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


یہ سبق طولانی ایسا ہے کہ آخر ہو نہ ہو بے نہایت کو نہایت کیسے یا رَبّاہ ہو


دوسرا پھر ہو سبق علم الفنا کا انتفاع یعنی اس اپنی فنا سے کچھ نہ وہ آگاہ ہو


دوڑ آکے تب چلے جب جوڑ پیچھے ہو مدد اس دقیقے کو وہی پہنچے جو حق آگاہ ہو


تیسرا اس کا سبق ہے پھر کے آنا اس طرف اب بقا باللہ حاصل اس کو خاطر خواہ ہو


وہ بھی عاجز ہو گئے مشکل ہے جن کا ربط و ضبط حافظ و ملا یہاں پر کب دلیل راہ ہو


حضرت عشق آپ ہوویں گر مدرس چند روز پھر تو علم فقر کی تحصیل خاطر خواہ ہو


اک توجہ آپ کی وافی و کافی ہے ہمیں کیسا ہی قصہ ہو طولانی تو وہ کوتاہ ہو


اے نیازؔ اپنے تو جو کچھ ہو تمہیں ہو بس فقط حضرت عشق آپ ہو اور آپ دام اللہ ہو

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah