جو چاہے کہ قحط و وبا دور ہو پڑھے یا ولی الولا دور ہو
وبا آتی ہے شامت فسق سے کرو توبہ مانگو دعا دور ہو
جہاں میں ہوا خواہ صحت ہیں سب الٰہی وبا کی ہوا دور ہو
نزول بلا ہے بہت ان دنوں کرم سے ترے ہر بلا دور ہو
بحق محمد علیہ السلام یہاں سے وبا و فجا دور ہو
جدھر جاتے ہیں سنتے ہیں ہائے ہائے الٰہی یہ صوت و صدا دور ہو
رہے جو سدا پاس تیرے ترابؔ تو اس سے نہ بہر خدا دور ہو