We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jis Ne Koi Yusuf Koi Yaqub BanayaVerified

Shah Turab Ali Qalandar

جس نے کوئی یوسف کوئی یعقوب بنایا اس نے مجھے طالب تجھے مطلوب بنایا


بخشی ہے اسی نے تو مجھے تیری محبت پیارے مرے جس نے تجھے محبوب بنایا


ہم کو تو نظر پڑتی ہے سب خوبی اسی کی جس نے تجھے خوبوں میں بہت خوب بنایا


کہتے ہو جدائی میں کرو صبر ہماری کیا دل کو مرے آپ نے ایوب بنایا


جس دن سے میں چاہا اسے شرمانے لگا وہ شوخی نے مرے یار کو محجوب بنایا


زاہد کو اسی چیز سے دنیا میں ہے نفرت اللہ نے جس چیز کو مرغوب بنایا



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


صورت کو مری دیکھ ترابؔ اس نے کہا کل یوں عشق نے کس کے تجھے مجذوب بنایا

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah