We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

زائرو پاسِ اَدب رکھو ہَوَس جانے دو آنکھیں اندھی ہوئی ہیں ان کو ترَس جانے دو



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


سُوکھی جاتی ہے اُمید غربا کی کھیتی بُوندیاں لکۂ رحمت کی برس جانے دو


پلٹی آتی ہے ابھی وجد میں جانِ شیریں نغمۂ قُم کا ذرا کانوں میں رَس جانے دو


ہم بھی چلتے ہیں ذرا قافلے والو! ٹھہرو گٹھریاں توشۂ اُمید کی کَس جانے دو


دِید گل اور بھی کرتی ہے قِیامت دل پر ہمصفیرو ہمیں پھر سُوئے قفس جانے دو


آتِش دِل بھی تو بھڑکاؤ ادب داں نالو کون کہتا ہے کہ تم ضبطِ نفس جانے دو


یوں تنِ زار کے درپے ہوئے دل کے شعلو شیوۂ خانہ براندازیِ خس جانے دو


اے رضاؔ آہ کہ یوں سہل کٹیں جرم کے سال دو گھڑی کی بھی عبادت تو برس جانے دو

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah