We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jab Hua Zofgan Deen o Dunya Ka Chand

Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi

جب ہوا ضوفگن دین و دنیا کا چاند آیا خلوت سے جلوت میں اسریٰ کا چاند


نکلا جس وقت مسعود بطحا کا چاند جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند


اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام


جس کے قدموں پہ سجدے کریں جانور منہ سے بولیں شجر دیں گواہی حجر


وہ ہیں محبوب رب مالک بحر و بر صاحب رجعت شمس و شق القمر


نائب دست قدرت پہ لاکھوں سلام


پڑگئی جس پہ محشرمیں، بخشا گیا دیکھا جس سمت ابر کرم چھا گیا


رخ جدھر ہوگیا زندگی پاگیا جس طرف اٹھ گئی دم میں دم آگیا


اس نگاہ عنایت پہ لاکھوں سلام


فرق مطلوب و طالب کا دیکھے کوئی قصۃ طور و معراج سمجھے کوئی


کوئی بیہوش، جلووں میں گم ہے کوئی کس کو دیکھا یہ موسیٰ سےپوچھےکوئی


آنکھ والوں کی ہمت پہ لاکھوں سلام



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


جس کے جلوے زمانے میں چھانےلگے جس کی ضوسےاندھیرے ٹھکانے لگے


جس سے ظلمت کدےنور پانے لگے جس سےتاریک دل جگمگانے لگے


اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام


جس کے عالی مقالات وحی خدا جس کےغیبی اشارات وحی خدا


جس کے الفاظ آیات وحی خدا وہ ذہن جس کی ہربات وحی خدا


چشمہ علم و حکمت پہ لاکھوں سلام


ڈوبا سورج کسی نےبھی پھیرا نہیں کوئی مثل ید اللہ دیکھا نہیں


جس کی طاقت کا کوئی ٹھکانا نہیں جس کو بار دوعالم کی پروا نہیں


ایسے بازو کی قوت پہ لاکھوں سلام


آسماں ملک اور جو کی روٹی غذا لامکاں ملک اورجو کی روٹی غذا


کن فکاں ملک اورجوکی روٹی غذا کل جہاں ملک اور جوکی روٹی غذا


اس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام


صادقہ، صالحہ، صائمہ، صابرہ صاف دل، نیک خو، پاسا، شاکرہ


عابدہ، زاہدہ، ساجدہ، ذاکرہ سیدہ، زاہرہ، طیبہ، طاہرہ


جان احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام


حق کے محرم امام التقیٰ والتقیٰ ذات اکرم امام امام التقی والتقیٰ


قطب عالم امام التقی والتقیٰ غوث اعظم امام التقی والتقیٰ


جلوۃ شان قدرت پہ لاکھوں سلام


ابرجود وعطاکس پہ برسا نہیں تیرا لطف و کرم کس پہ دیکھانہیں


کس جگہ اور کہاں تیرا قبضہ نہیں ایک میرا ہی رحمت پہ دعویٰ نہیں


شاہ کی ساری امت پہ لاکھوں سلام


مرشد ی شاہ احمد رضا خاں رضا فیضیاب کمالات حساں رضا


ساتھ اختربھی ہوزمزہ خواں رضا جب کہ خدمت کےقدسی کہیں ہاں رضا


مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah