We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Yun Jamal e Rue Jaanan

Peer Naseer ud Din Naseer

یُوں جمالِ روئے جاناں شمعِ خلوت خانہ تھا دل ہمارا غرقِ آتش صورتِ پروانہ تھا


اک جمالِ بے تکیُف جلوہء جانانہ تھا آنکھ جس جانب اٹھی ، ہر ذرّہ حیرت خانہ تھا


سوز سے خالی جگر تھا،غم سے دل بیگانہ تھا عشق میں ہم نے وہ دیکھا جو کبھی دیکھا نہ تھا


جب حقیقت سے اٹھا پردہ تو یہ عُقدہ کُھلا خواب تھا، وہمِ دوئی زخمِ خودی ،افسانہ تھا


وصل میں گنجائشِ اغیار اِتنی بھی نہ تھی چشم و گوش و ہوش ہر اپنا وہاں بیگانہ تھا


لے کے ہم سے دین و دل ،عقل و خِرد بولا کوئی یہ تو راہ و رسمِ اُلفت کا فقط بیعانا تھا


خانہء لیلیٰ میں تھے جنّت کے اسبابِ نِشاط قیس کے حصّے میں تاحدِ نظر ویرانہ تھا



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


زندگی کے ہمسفر تھے نزع میں بھی دل کے پاس بے کسی تھی ، یاس تھی ،ارمان تھے ، کیا کیا نہ تھا


وہ بھی کیا دن تھے کہ پیرِ میکدہ کے عِشق میں یہ جبینِ شوق تھی، سنگِ درِ میخانہ تھا


فیصلہ دیتے ہوئے وہ بڑھ گئے حد سے نصؔیر میں سزاوارِ سزا تو تھا ، مگر اتنا نہ تھا

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah