راستے صاف بتاتے ہیں کہ آپﷺ آتےہیں لوگ محفل کو سجاتے ہیں کہ آپ آتے ہیں
اہل دل گیت یہ گاتےہیں کہ آپ آتے ہیں آنکھ رہ رہ کے اٹھاتے ہیں کہ آپ آتے ہیں
کہکشاں،راہگزر،چاند،ستارے،ذرے سب چمک کر یہ دکھاتےہیں آپﷺ آتےہیں
اپنے شہکارپہ خلاقِ دوعالم کوہےناز انبیاء جھومتےجاتےہیں کہ آپ ﷺآتے ہیں
اہل ایماں کے لبوں پر ہےدُروداورسلام یومِ میلاد مناتے ہیں کہ آپ ﷺ آتے ہیں
دل کو جلووں کی طلب،آنکھ کو طیبہ کی لگن دیکھۓنجھ کو بلاتے ہیں کہ آپ ﷺ آتے ہیں
اُن کی آمد کے پیامی ہیں صبا کے جھونکے پھولوں شاخوں کو ہلاتے ہیں کہ آپ آتےہیں
بول بالا ہوا حق کا تو بتانِ باطل خانۃ کعبہ سے جاتے ہیں کہ آپ آتے ہیں
رہگزر میں نظر آنےلگے ہرسُو جلوے ذرے رہ رہ کربتاتے ہیں کہ آپ آتے ہیں
مرحبا صلِّ علیٰ کی ہیں صدائیں لب پر لوگ صدقے ہوۓ جاتےہیں کہ آپ آتے ہیں
چاند تاروں میں نصیر آج بڑی ہلچل ہے یہی آثار بتاتے ہیں کہ آپﷺ آتے ہیں