We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hon Gi Maqbool Huzoori ki

Peer Naseer ud Din Naseer

ہوں گی مقبُول حُضوری کی دُعائیں کب تک دیکھیئے مُجھ کو مدینے وہ بلائیں کب تک


دیکھنا یہ ہے کہ وہ سامنے آئیں کب تک جلوۂ ہوش رُبا ہم کو دکھائیں کب تک


جذبِ دل اب تو مجھے سُوئے مدینہ لے چل مَیں بُھگتتا رہُوں فرقت کی سزائیں کب تک


گریۂ عشقِ مُحمدؐ بھی سُکوں ساماں ہے اُن کی مرضی ہے کہ مُجھ کو رُلائیں کب تک


یا نبیؐ! گِھر کے جو آئی ہیں چمن پر میرے کُھل کے برسیں گی وہ رحمت کی گھٹائیں کب تک


جانے کب پہنچے مدینے میں ہماری آواز داد، فریاد کی، سرکارؐ سے پائیں کب تک



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


اپنا بس تو نہیں تقدیر پہ لیکن، آقاؐ! تابکے رنج سہیں، ٹھوکریں کھائیں کب تک


کون سُنتا ہے بہ جُز آپؐ کے فریاد اپنی سر گزشت اپنی زمانے کو سُنائیں کب تک


کب مدینے سے طلب ہو کسے معلوم نصِیرؔ کیا خبر اُنؐ کے درِ ناز پہ جائیں کب تک۔

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah