We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Chand Taare Hi Kya Dekhte Reh GayeNot Verified

Peer Naseer ud Din Naseer

چاندتارے ہی کیادیکھتے رہ گۓ ان کوارض و سما دیکھتے رہ گۓ


ہم در مصطفیٰ دیکھتے رہ گۓ نور ہی نور تھا دیکھتے رہ گۓ


پڑھ کے روح الامیں سورۂ والضحیٰ صورت مصطفیٰ دیکھتے رہ گۓ


وہ امامت کی شب،وہ صفِ انبیاء مقتدی،مقتدیٰ دیکھتے رہ گۓ


نیک و بد پر ہوااُن کا یکساں کرم لوگ اچھابرادیکھتے رہ گۓ


وہ گۓ عرش تک اورروح الامیں سدرۃ المنتہیٰ دیکھتے رہ گۓ


معجزہ تھا وہ ہجرت میں ان کا سفر دشمنانِ خدا، دیکھتے رہ گۓ



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


مرحبا شانِ معراجِ ختم رسل سب کے سب انبیاء دیکھتے رہ گۓ


کیا خبر، کس کو کب جامِ کوثر ملا ہم تو ان کی ادا دیکھتے رہ گۓ


جب سواری چلی جبرئیل امیں صورتِ نقش پا دیکھتے رہ گۓ


اہل دانش، محمد پہ تھے حیرتی روۓ قرآں نما دیکھتے رہ گۓ


ہو کے گم اے نصیر انکے جلووں میں ہم شان رب العلی دیکھتے رہ گۓ


میں نصیرؔ آج لایا عہ نعت نبی نعت گو میرا منہ دیکھتے رہ گۓ

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah