Sune Kon Qissa Aye Dard e Dil

سنے کون قصہ اے درد دل میرا غمگسار چلا گیا جسے آشناؤں کا پاس تھا، وہ وفا شعار چلا گیا



وہی بزم ہے وہی دھوم ہے، وہی عاشقوں کا ہجوم ہے ہے کمی تو بس میرے چاند کی، جو تہہ مزار چلا گیا



وہ سخن شناس وہ دوربیں، وہ گدانواز وہ مہ جبیں وہ حسیں وہ بحرعلوم دیں، میرا تاجدار چلا گیا




Get it on Google Play



کہاں اب سخن میں وہ گرمیاں کہ نہیں رہا کوئی قدرداں کہاں اب وہ شوق میں مستیاں کہ وہ پروقار چلا گیا



جسے میں سناتا تھا دردِ دل وہ جو پوچھتا تھا غم دروں وہ گدا نواز بچھڑ گیا، وہ عطا شعار چلا گیا



یہیں کیوں نصیرنہ اشکِ غم، رہے کیوں نہ لب پر میرے فغاں ہمیں بےقرار وہ چھوڑ کر سر راہ گزار چلا گیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah