We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Unke Andaz e KaramNot Verified

Peer Naseer ud Din Naseer

ان کے اندازِ کرم ان پہ وہ آنا دل کا ہاۓ وہ وقت وہ باتیں وہ زمانہ دل کا


نہ سنا اس نے توجہ سے فسانہ دل کا زندگی گزری مگر درد نہ جانا دل کا


کچھ نئی بات نہیں حسن پہ آنا دل کا مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا


وہ محبت کی شروعات وہ بے تھاہ خوشی دیکھ کر ان کو وہ پھولے نا سمانا دل کا



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


دل لگی دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے روک دشمن کو بھی یا رب نہ لگانا دل کا


ہوۓ تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا


میرے پہلو میں نہیں آپ کی مٹھی ہیں نہیں بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ٹھکانا دل کا


وہ بھی اپنے نہ ہوۓ دل بھی گیا ہاتھوں سے ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا


خوب ہیں آپ بہت خوب مگر یاد رہے زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا


بے جھجھک آ کے ملو ہنس کے ملاؤ آنکھیں آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا


نقش بر آب نہیں وہم نہیں خواب نہیں آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا


حسرتیں خاک ہوئیں مٹ گئے ارماں سارے لٹ گیا کوچۂ جاناں میں خزانا دل کا


لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی اب تو ممکن نہیں لوٹ کے آنا دل کا


ان کی محفل میں نصیرؔ ان کے تبسم کی قسم دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دل کا

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah