Thi Jis Ke Muqaddar Main Gadayi

تھی جس کے مقدر میں گدائی تیرے درکی قدرت نے اسے راہ دکھائی تیرے در کی



ہر وقت ہے اب جلوہ نمائی تیرے در کی تصویر ہی دل میں اتر آئی تیرے در کی



ہیں ارض و سماوات تری ذات کا صدقہ محتاج ہے یہ ساری خدائی تیرے در کی




Get it on Google Play



انوار ہی انوار کا عالم نظر آیا چلمن جوذرامیں نے اٹھائی تیرےدر کی



در سےترے اللہ کا در ہم کو ملا ہے اس اوج کا باعث ہے رسائی تیرے در کی



اک نعمتِ عظمیٰ سے وہ محروم رہے گا جس شخص نے خیرات نہ پائی تیرے درکی



پھر اُس نے کوئی اورتصور نہیں باندھا ہم نے جسے تصویر دکھائی تیرے در کی



آیا نصیرؔ آج تمنا یہی لے کر پلکوں سے کۓ جاۓ صفائی تیرے در کی



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah