We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ya Ilahi Har Jagah Teri Ata Ka Saath Ho

Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi

یا الہٰی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو جب پڑے مشکل شہ مشکل کشا کا ساتھ ہو


یا الہٰی بھول جاؤں نزع کی تکلیف کو شادیِ دیدار حسنِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو


یا الہٰی گورِ تیرہ کی جب آۓ سخت رات ان کے پیارے منہ کی صبحِ جانفزاکا ساتھ ہو


یا الہٰی جب پڑے محشرمیں شورِ دار و گیر امن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو


یا الہٰی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے صاحبِ کوثر شہِ جود و عطا کا ساتھ ہو


یا الہٰی سرد مہری پرہو جب خورشید حشر سیّد بےسایہ کے ظلِ لِوا کا ساتھ ہو


یا الہٰی گرمی محشر سے جب بھڑکیں بدن دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو


یا الہٰی نامہ اعمال جب کھلنے لگیں عیب پوشِ خلق ستّارِ خطا کا ساتھ ہو


یا الہٰی جب بہیں آنکھیں حسابِ جرم میں ان تبسم ریز ہونٹوں کی دعا کا ساتھ ہو


یا الہٰی جب حساب خندۃ بیجا رلاۓ چشمِ گریانِ شفیع مرتضیٰ کا ساتھ ہو


یا الہٰی رنگ لائیں جب مری بےباکیاں ان کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو


یا الہٰی جب چلوں تاریک راہ پل صراط آفتابِ ہاشمی نور الہدیٰ کا ساتھ ہو



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


یا الہٰی جب سر شمشیر پر چلنا پڑے ربِّ سلم کہنےوالے غمزدہ کاساتھ ہو


یا الہٰی جو دعائے نیک میں تجھ سے کروں قدسیوں کے لب سے آمیں ربنا کا ساتھ ہو


یا الہٰی جب رضا خواب گراں سے سراٹھاۓ دولت بیدار عشقِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah