We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Woh Mah e Arab Aaj Kaaba

Jamil ur Rehman Qadri

وہ ماہِ عرب آج کعبہ میں چمکا جو مَالِک ہے سارے عرب و عجم کا



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


نہ ہوتا اگر وہ تو کچھ بھی نہ ہوتا یہ جلوہ ہے عالم میں سب اس کے دم کا


ہوا اس طرف رحمت حق کا دورہ جدھر ہوگیا ایک پھیرا کرم کا


میں اس عدل و انصاف و رحمت کے قرباں مٹا نام عالم سے ظلم و ستم کا


کیا سارے عالم کو سرشارِ وَحدت اُٹھا دَور دنیا سے کفر و صنم کا


ملی ہم کو اِسلام و اِیماں کی دولت یہ ہے فیض سب تیرے جودِ اَتم کا


ہے کافی ہمارے لیے دو جہاں میں اِشارہ فقط تیری چشمِ کرم کا


عرب والے آقا کی دی جب دُہائی اسی دَم ہوا رنگ فق ہر اَلم کا


یہاں پر لحد میں قیامت میں پل پر سہارا ہے بس اِک شفیعُ الامم کا


عرب کے قمر مجھ کو صورت دکھادو میں دنیا میں مہمان ہوں کوئی دَم کا


خدا نے انہیں لامکاں میں بلایا بیاں کس سے ہو اُن کے جاہ و حشم کا


جو رِضواں مَدینے کو دیکھیں تو کہہ دیں کہ نقشہ ہے بالکل یہ باغِ اِرَم کا


ترے علم و سمع و بصیرت کا منکر وَہابی ہے کم بخت اَندھا جنم کا


کہے شرک جس کو اسی میں ہو شامل اَدَھرمی ہے کیا ٹھیک تیرے دَھرم کا


جمیلؔ اپنے آقا کا مِدحت سرا ہے کرم ہے رضا کی نگاہِ کرم کا

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah