We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

وجہ نشاطِ زندگی راحت جاں تم ہی تو ہو روحِ روانِ زندگی جانِ جہاں تم ہی تو ہو



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


تم جو نہ تھے توکچھ نہ تھا تم جو نہ ہو تو کچھ نہ ہو جانِ جہاں تم ہی تو ہو جانِ جناں تم ہی تو ہو


تاجِ وقارِ خاکیاں نازشِ عرش و عرشیاں فخر زمین و آسماں فخر زماں تم ہی تو ہو


کس سے کروں بیانِ غم کون سنے فغانِ غم پائوں کہاں امانِ غم امن و اماں تم ہی تو ہو


روح و روانِ زندگی تاب و توانِ زندگی امن و امانِ زندگی شاہ شہاں تم ہی تو ہو


تم ہو چراغِ زندگی تم ہو جہاں کی روشنی مہر و مہ و نجوم میں جلوہ کناں تم ہی تو ہو


تم سے جہانِ رنگ و بو تم ہو چمن کی آبرو جانِ بہارِ گلستاں سروِ چماں تم ہی تو ہو


تم ہو قوام زندگی تم سے ہے زندگی بنی تم سے کہے ہے زندگی روح رواں تم ہی تو ہو


اصل شجر میں ہو تم ہی نخل و ثمر میں ہو تم ہی ان میں عیاں تم ہی تو ہو ان میں نماں تم ہی تو ہو


تم ہو نمودِ اولیں شمع ابد بھی ہو تم ہی شاہِ زمن یہاں، وہاں سکہ نشاں تم ہی تو ہو


اخترؔ کی ہے مجال کیا محشر میں سب ہیں دم بخود سب کی نظر تم ہی پہ ہے سب کی زباں تم ہی تو ہو

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah