We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا پھر کبھی تو تجھے ملا ہوتا


کاش میں سنگِ در ترا ہوتا تیرے قدموں کو چومتا ہوتا


تو چلا کرتا میری پلکوں پر کاش میں تیرا راستہ ہوتا


ذرہ ہوتا جو تیری راہوں کا تیرے تلوؤں کو چھو لیا ہوتا


لڑتا پھرتا میں تیرے اعدا سے تیری خاطر میں مر گیا ہوتا


تیرے مسکن کے گرد شام و سحر بن کے منگتا میں پھر رہا ہوتا



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


تو کبھی تو مجھے بھی تک لیتا تیرے تکنے پہ بِک گیا ہوتا


تو کبھی تو مری خبر لیتا تیرے کوچے میں گھر کیا ہوتا


تو جو آتا مرے جنازے پر تیرے ہوتے میں مر گیا ہوتا


چھوڑ کر جنتیں پلٹ آتا تو مری قبر پر کھڑا ہوتا


ہوتا طاہؔر تیرے فقیروں میں تیری دہلیز پر پڑا ہوتا

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah