Shan e Huzoor Fikr e Bashar Mein

شانِ حضور فکرِ بشر میں نہ آسکے کوئی بھی مصطفیٰ کی حقیقت نہ پاسکے




Get it on Google Play



تفصیل کیا بیان ہو ان کے عروج کی عرشِ علیٰ پہ ان کے سوا کون جاسکے



والفجر ان کے چہرے کو قرآن نے کہا مہتاب ان کےحسن کی کیا تاب لاسکے



دیکھے جو ایک بار مدینے کی رونقیں پھر وہ حرم کی یاد نہ دل سے بھلا سکے



کو ہوسکا نہ ذکر محمدﷺ سےآشنا محشر میں وہ حضورؐ کو کیا منہ دکھا سکے



جس پر ظہوریؔ ان کی نگاہِ کرم رہے اس کا نشاں نہ کوئی جہاں سے مٹا سکے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah