Zameen Asaman Mein Makan Lamakan

زمیں آسماں میں مکاں لامکاں میں کوئی آپ سا ہے نہیں ہے نہیں ہے وہ سدرہ کا راہی حبیب الہٰی کوئی دوسرا ہے نہیں ہے نہیں ہے سبھی انبیاء دے رہےہیں گواہی وفادارہیں مصطفیٰﷺ کےالہٰی جو بندہ نہیں ہے مرے مصطفیٰﷺ کا وہ بندہ خدا کا نہیں ہے نہیں ہے سبھی دائیوں نے حلیمہ سے پوچھا،تیرےپاس کیا ہے،تو بولی حلیمہ اسے دیکھ کر بتاؤ ایسا کسی کو ملا ہے نہیں ہے نہیں ہے رہا عمربھر غم جسےعاصیوں کاسرعرش بھی جونہ امت کوبھولا مثال اس کرم کی جواب اس عطا کا کہیں مل سکا ہے نہیں ہے نہیں ہے کہاں تک کرےکوئی توصیف انکی خداجبکہ کرتاہے تعریف ان کی ظہوری کسی سے نبی کی ثنا کا ہوا حق ادا ہے نہیں ہے نہیں ہے




Get it on Google Play

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah