یا رسول اللہ تیرےدر کی فضاؤں کو سلام گنبد خضریٰ کی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام
والہانہ جو طواف روضہ اقدس کریں مست و بیخوو وجد آتی ہواؤں کوسلام
شہر بطحا کے درودیوار پہ لاکھوں سلام زیر سایہ رہنے والوں کی صداؤں کو سلام
جو مدینےکے گلی کوچوں میں دیتےہیں صدا تاقیامت ان فقیروں اور گداؤں کو سلام
مانگتےہیں جو وہاں شاہ و گدابے امتیاز دل کی ہرڈھرکن میں شامل ان دعاؤں کو سلام
اےظہوری خوش نصیبی لےگئی جن کوحجاز ان کے اشکوں اوران کی التجاؤں کو سلام
درپہ رہنےوالےخاصوں اورعاموں کوسلام یا نبی تیرے غلاموں کےغلاموں کو سلام
کعبۃ کعبہ کےخوش منظرنظاروں کو سلام مسجد نبوی کی صبحوں اور شاموں کو سلام
جو پڑھتےجاتے ہیں روز و شب تیرےدربارمیں پیش کرتا ہےظہوری ان سلاموں کو سلام