Yeh Aarzoo Nahi Ke Duaein Hazaar Do

یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو پڑھ کےنبی کی نعت لحد میں اتاردو



دیکھا ابھی ابھی ہے نظرنے جمال یار اے موت مجھ کو تھوڑی سی مہلت ادھاردو



سنتے ہیں جانکنی کاہےلمحہ بہت کٹھن لےکرنبی کا نام یہ لمحہ گزار دو



میرے کریم میں ترے درکا فقیر ہوں اپنے کرم کی بھیک مجھے بارباردو



گر جیتنا ہےعشق میں، لازم یہ شرط ہے کھیلو اگر یہ بازی تو ہر چیز ہار دو




Get it on Google Play



یہ جان بھی ظہوری نبی کے طفیل ہے اس جان کو حضور کا صدقہ اتار دو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah