We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Sar Jhukaye Hath UthayeNot Verified

Muhammad Ilyas Atar Qadri

سرجھکاہے ہاتھ اُٹھائے ہیں دُعا کے واسطے یا خدا !حج کا شرف دے مصطفی کے واسطے


مکے آ کر جھوم کر اللہ! کعبے کا طواف میں کروں فرما کرم کُل انبیا کے واسطے


استلامِ سنگ اسود کی سعادت دے مجھے حضرتِ مولیٰ علی مشکل کشا کے واسطے


میں لپٹ کر ملتزم سے خوب رو رو کر دُعا تجھ سے مانگوں یاخدا خواجہ پیا کے واسطے


رُو بقبلہ میں کھڑے ہو کر پیوں زم زم کے جام یہ شرف بھی کر عطا کل اولیا کے واسطے


پھر منیٰ، عرفات و مزدلفہ کے جلوے دیکھ لوں یاالٰہی !ہو کرم غوثُ الوریٰ کے واسطے


حج مبرور اے خدا! سالِ رواں کر دے نصیب یاالٰہی! اہل بیت مصطفی کے واسطے



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


اب مدینے کی زیارت کی اجازت ہو عطا چار یارانِ محمد مصطفی کے واسطے


سبز گنبد دیکھ کر آنکھیں ہوںٹھنڈی دل ہو خوش شاد ہوں روح وجگر مولیٰ! ضیا کے واسطے


کاتب تقدیر! لکھ دے موت طیبہ میں مری دے بقیعِ پاک بی بی فاطمہ کے واسطے


گنبد خضرا کے سائے میںشہادت دے مجھے اے مرے مولیٰ! شہید کربلا کے واسطے


وقت آخر جلوۂ محبوب کی خیرات دے کلمہ پڑھتے پڑھتے نکلے دم رضا کے واسطے


یاالٰہی! مغفرت عطارؔ کی کر بے حساب بہر کعبہ، سبز گنبد کی ضیا کے واسطے

Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah