We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Main Makke Mein Phir Aa Gaya

Muhammad Ilyas Atar Qadri

میں مکّے میں پھر آگیا یاالٰہی کرم کا ترے شکریہ یاالٰہی


نہ کر رَد کوئی اِلتجا یاالٰہی ہو مقبول ہر اِک دُعا یاالٰہی


رہے ذِکر آٹھوں پَہَر میرے لب پر تِرا یاالٰہی تِرا یاالٰہی


مِری زندگی بس تری بندگی میں ہی اے کاش گزرے سدا یاالٰہی



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


نہ ہوں اَشک برباد دنیا کے غم میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غم میں رُلا یاالٰہی


عطا کردے اِخلاص کی مجھ کو نعمت نہ نزدیک آئے ریا یاالٰہی


مجھے اولیا کی مَحبَّت عطا کر تُو دیوانہ کر غوث کا یاالٰہی


میں یادِ نبی میں رہوں گم ہمیشہ مجھے اُن کے غم میں گُھلا یاالٰہی


مِرے بال بچوں پہ سارے قبیلے پہ رَحمت ہو تیری سدا یاالٰہی


دے عطّاریوں بلکہ سب سُنّیوں کو مدینے کا غم یاخدا یاالٰہی


خدایا اجل آکے سر پر کھڑی ہے دِکھا جلوئہ مصطَفٰے یاالٰہی


مری لاش سے سانپ بچّھو نہ لپٹیں کرم از طفیل رضا یاالٰہی


تو عطارؔ کو سبز گنبد کے سائے میں کردے شہادت عطا یاالٰہی


Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah