We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ru Siyaahon Par Karam

Muhammad Ilyas Atar Qadri

رُوسیاہوں پر کرم اے دو جہاں کے تاجدار اپنے غم میں اپنی الفت میں رُلاؤ زار زار


حُسنِ گلشن میں سَراسَر ہے فریب اے دوستو دیکھنا ہے حُسن تو دیکھو عرب کے ریگزار


راہ بھولا آہ منزِل سے بھٹک کر رہ گیا ساتھ لے لو اے عرب کے مہرباں ناقہ سُوار


ہم غریبوں کو مدینے میں بلا لو یانبی واسِطہ احمدرضا کا دو جہاں کے تاجدار



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


گر مقدَّر میں مرے دُوری لکھی ہے یانبی کا ش! فُرقَت میں تری روتا رہوں میں زار زار


اُن کا دیوانہ عِمامہ اور زُلف و رِیش میں واہ! دیکھو تو سہی لگتا ہے کتنا شاندار


کاش! خدمت سنّتوں کی میں سد ا کرتا ر ہوں اہلِ سنّت کا سدا بن کے رہوں خدمت گزار


ہیں علی مشکل کشا سایہ کناں سر پر مرے لَا فَتٰی اِلَّا عَلِی لَا سَیْفَ اِلَّا ذُوالْفِقَار


یاشہیدِ کربلا! ہو دُور ہر رنج و بلا اب مدد کو آؤ دشتِ کربلا کے شہسوار


المدد یاغوثِ اعظم دَست گِیرِ بے کساں پھنس گئی ہے ناؤ طوفاں میں لگادیں آپ پار


یامُعینَ الدّین! آؤ اب مدد کے واسطے ہو کر م بد حال پر اے چشتیوں کے تاجدار


یاامام احمدرضا! صدقہ ضیاءُالدین کا ہو کرم کی اِک نظر اے سُنّیوں کے تاجدار


مصطَفٰے والی ترے عطّارؔ ڈر کس بات کا کار گر ہوگا نہ تجھ پر دشمنوں کا کوئی وار

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah