We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Qudrat Ne Mere Dil Mein

Muzaffar Warsi

قدرت نے میرے دل میں بھرے مصطفؐےٰ کے رنگ بہتے ہیں میری آنکھ سے صلِّ علیٰ کے رنگ


یوں آنسوؤں میں خاک قدم ہے رسول کی پانی میں جس طرح کوئی رکھ دے ملا کے رنگ


رونے سے کہکشائیں سی مجھ میں بکھر گئیں بارش کے بعد دیکھ رہا ہوں گھٹا کے رنگ


بخشے ہمیں ہمارے رسالت مآب نے انصاف کے یقین کے صدق و صفا کے رنگ


یہ سارا معجزہ ہے درود سلام کا دیکھی ہے میں نے لفظ کی خوشبو صدا کے رنگ


کھلتے ہیں پھول کی طرح شاخ و شجر بغیر دستِ دعا کی روشنیوں میں دعا کے رنگ


لوٹی ہے خوب بندگیوں کی بہار بھی خوشبو چُنی رکوع میں ٗ سجدے میں جا کے رنگ



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


ہر چند موت کوئی مصّور نہیں مگر آئے گی میرے پاس وہ لے کر بقا کے رنگ


احرام زرد صرف مظفر کو چاہیے اچھے لگیں نہ سادگیوں کو قبا کے رنگ

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah