We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mustafa e Zaat e Yakta Aap Hain

Muzaffar Warsi

مصطفائے ذاتِ یکتا آپ ہیں یک نے جس کو یک بنایا آپ ہیں


آپ جیسا کوئی ہوسکتا نہیں اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں


آب و گِل میں نور کی پہلی کرن جانِ آدم جانِ حوا آپ ہیں


حسنِ اوّل کی نمودِ اوّلیں بزمِ آخر کا اجالا آپ ہیں


لا مکاں تک جس کی پھیلی روشنی وہ چراغِ عالم آرا آپ ہیں



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


ہے نمک جس کا خمیر حسن میں وہ ملیح حسن آرا آپ ہیں


زیب و زین خاک و فخر خاکیاں زینت عرش معلٰی آپ ہیں


نازشِ عرش و وقارِ عرشیاں صاحب قوسین و ادنیٰ آپ ہیں


آپ کی طلعت خدا کا آئینہ جس میں چمکے حق کا جلوہ آپ ہیں


آپ کی رؤیت ہے دیدارِ خدا جلوہ گاہِ حق تعالیٰ آپ ہیں


آپ کو رب نے کیا اپنا حبیب ساری خلقت کا خلاصہ آپ ہیں


آپ کی خاطر بنائے دو جہاں اپنی خاطر جو بنایا آپ ہیں


جاں توئی جاناں قرارِ جاں توئی جانِ جاں جانِ مسیحا آپ ہیں


پیکر ہر شے میں جاں بن کر نہاں پردوں پردوں میں ہویدا آپ ہیں


آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں جانِ جاں میری تمنا آپ ہیں


آپ کی طلعت کو دیکھا جان دی قبر میں پہنچا تو دیکھا آپ ہیں


بر درت آمد گدا بہر سوال ہو بھلا اخترؔ کا داتا آپ ہیں

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah