We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Koi To Hai Jo Nizam e Hasti

Muzaffar Warsi

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے، وہی خدا ہے دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی جو آ رہا ہے، وہی خدا ہے



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں، وہ ہے بدلتی ہوئی رتوں میں جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے، وہی خدا ہے


نظر بھی رکھے سماعتیں بھی، وہ جان لیتا ہے نیّتیں بھی جو خانہ لاشعور میں جگمگا رہا ہے، وہی خدا ہے


کسی کو تاج و وقار بخشے، کسی کو ذلت کے ہار بخشے جو سب کے ماتھوں پہ مہر قدرت لگا رہا ہے، وہی خدا ہے


سفید اس کا سیاہ اس کا، نفس نفس ہے گواہ اس کا جو شعلہِ جاں جلا رہا ہے بجھا رہا ہے، وہی خدا ہے

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah